روحانیات
جب مرحوم آیت اللہ مصطفی بروجردی سے گذارش کی گئی کہ کوئی مجرب ترین دعا بتادیں جس سے پریشانیاں دور اور مشکلات حل ھوں تو فرمایا:
چ
مجھے جب سے اس دعا کی آیت اللہ بروجردی نے تعلیم دی ھے ایسا کبھی بھی نہیں ھوا ھے کہ اس دعا کے پڑھنے کےایک ھفتے کے اندر اندر میری مشکلات حل نہ ھوئی ھوں اور جس کو بھی میں نے اس دعا کی تعلیم دی ھے اس کی مشکلات بھی تیسرے یا چوتھے دن حل ھوگئی ھیں۔
☝لیکن آیت اللہ بروجردی نے اس بات کی تاکید فرمائی تھی کہ دعا کے پڑھنے سے پہلے اور بعد میں 4 مرتبہ محمد و آل محمد علیہم السلام پہ درود بھیجےاور اس دعا کے پڑھنے کا کوئی خاص معین وقت نہیں ھے لیکن شرط یہ ھے اس دعا کے پڑھنے میں وقفہ نہ آئے۔
🌾شیخ بہائی رح سے منقول ھے کہ جوبھی صاف دل سے صحیح عقیدے کے ساتھ اس دعاکو جائز حاجت کیلئے پڑھے گا اسکی وہ حاجت پوری ھوگی اور اگر اسکی حاجت روا نہ ھو تو قیامت کے دن میری خدا سے شکایت کرے
اور یہ دعا بیماروں کی شفایابی کیلئے بھی موثرترین ھے اس دعا کے پڑھنےسے اگر بیمار کو صحت نہ ملے تو یقینا اسکی موت کا وقت قریب ھے جسکے لئے کچھ نہیں کیا جاسکتا۔
بہتر ھے کہ یہ دعا مسجد میں پڑھی جائے ۔
دعا پڑھنے کی شرائط:
1- با وضو۔
2- رو بہ قبلہ۔
3- پڑھنے سے پہلے حسب توفیق صدقہ نکالا جائے۔
4- ایک ھی جگہ پہ پڑھی جائے۔
5- پڑھنے کے دوران کسی سے کلام نہ کیا جائے۔
6- یہ 70 مرتبہ ھر روز پڑھے۔
7- اس دعا کو چالیس دنوں تک ھر روز پڑھے بہتر ھے کہ نماز صبح کے بعد پڑھے لیکن نماز صبح کے بعد پڑھنے کی شرط نہیں جب بھی چاھے پڑھ سکتا ھے۔
8- سجدہ میں پڑھے۔
9- دعا کے پڑھنے میں وقفہ نہ کیا جائے یعنی ھر روز 70 مرتبہ بلا ناغہ بغیر وقفے کے پرھے۔
وہ دعا یہ ھے
✨لا إلهَ الّا اللهُ بِعِزَّتِکَ وَ قُدْرَتِکَ لا إلهَ الَّا اللهُ
بِحَقِّ حَقَّکَ وَ حُرْمَتِکَ لا إلهَ الّا اللهُ فَرِّجْ بِرَحْمَتِکَ.
یہ عمل مجرب ترین عمل ھے بہت سارے علمائے کرام نے اس دعا کا عمل کیا ھے جو موثر ہے اور قبل از وقت مراد پوری ہوئی ھے۔
تو اگر کوئی اس دعا کو ترتیب کے ساتھ شرائط کے مطابق پڑھے تو کتنی ھی بڑی مشکل اور بیماری کیوں نہ ھو وہ پریشانی دور ھوگی اور سوائے موت کے بیماری سے شفا ملے گی۔
📚 حوالہ:
ختوم واذکار 109 اور 110
اورتحفة الرضویة /29
اور گوهر شب چراغ 150/2