تقریبا 14 سال پہلے ایک NGO نے ایک گائوں میں یتیموں کے لئے مجھے کچھ پیسے دیئے. ان میں سے 3 یا 4 یتیم اپنے گھر نہیں تھے اور ان کے پیسے میں نے استعمال کر لئے. اور NGO سے کہا کے سب بچوں میں پیسے تقسیم کر دیئے ہیں. وہ رقم مجھے یاد ہے 5000 روپے تھی. مگر اس NGO کا ابھی معلوم نہیں کہ کہاں ہے؟ کوئ رابطہ نمبر بھی معلوم نہیں. میں وہ رقم اب لوٹانا چاہتا ہوں. تاکہ قبر میں اس رقم کی وجہ سے مشکل میں نہ پھنس جائوں. مجھے کیا کرنا چاہئے؟ کسی مدرسے میں وہ رقم دے سکتا ہوں؟
ابھی اگر وہ یتیم وہیں ہیں تو رقم ان تک پہنچا دیجئے اگر وہ نہیں ہیں تو گاؤں میں دوسرے مستحق یتیموں کو دے دیجئے.. چونکہ یہ رقم شرعی نہیں ہے لہذا آپ کو گاؤں میں جو بھی مستحق یتیم ملے اس پر صرف کریں