آپ کے علم میں بھی ہوگا، موبائل کمپنیاں صارفین کو ضرورت پڑنے پر ایڈوانس بیلنس دیتی ہے۔ وہ صارف کو بیس روپے ایڈوانس (Loan)دیتے ہیں، اور جب صارف اپنا اکاؤنٹ ری چارج کرے، تو اس بیس روپے کے بدلے پچیس ( 25) روپے کاٹ لیتے ہیں، کیا یہ اضافی 5 روپے سود کے زمرے میں آتا ہے، ؟ یا محض منافع سمجھا جائے کیونکہ موبائل کمپنیوں کو ہمیں خدمات مہیا کرنے میں کافی اخراجات بھی آتی ہے، جو وہ صارفین سے ملنے والے سرمائے سے پورے کرتے ہیں؟